لاہور:اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کی شوبز میں واپسی متوقع ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کے ساتھ ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ماہ نور بلوچ کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے جس سے وہ لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اعجاز اسلم اور فیصل قریشی اداکارہ کے ساتھ موجود ہیں۔اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ۔اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔
#Mahnoor Baloch #showbiz #Pakistan showbiz industry #Faisal Qureshi #Ijaz Aslam #social media

















