کراچی :وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبہ بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسینیشن کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جوکوروناویکسین نہیں لگواتے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوروناویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردیں۔
#KARACHI #Sindh Chief Minister #government employees #vaccinated #corona #Corona Task Force #Murad Ali Shah #Ministry of Finance
















