کورونا:مثبت شرح8.8فیصد‘مزید74افرادچل بسے

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد چل بسے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36ہزار725 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں 3232 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اور 74 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 8.8 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19617 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک کیسوں کی تعداد 880362 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 792522 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر ،000 964سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔