ممبئی:ٹویٹر نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاو¿نٹ معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ مودی سرکار کی کورونا مخالف پالیسیوں کی کڑی تنقید کے نتیجے میں کنگنا کا ٹویٹر اکاو¿نٹ معطل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ہی اداکارہ نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن پلانٹس کی تنصیب پر سخت تنقید کی تھی۔گذشتہ ہفتے مودی سرکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسے کھاتوں پر کارروائی کی جائے جو کورونا کی سنگین صورتحال پر حکومت پر تنقید کررہی ہیں۔مودی سرکار پر تنقید کرنے والی نڈر اداکارہ کے ٹویٹس کو مختلف مقامات سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ اکاو¿نٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔
ٹویٹر نے کنگنا رناوت کا اکاﺅنٹ معطل کردیا

















