آئی سی سی نے بابر اعظم کو بڑی خوشخبری سنادی

دبئی: آئی سی سی نے بابر اعظم کو ون ڈے میچوں کے بعد مختصر فارمیٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر بڑی خوشخبری سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ، آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ، تازہ ترین رینکنگ میں ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظمٹی ٹونٹی کے بلے بازوں کی فہرست میںایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ۔ یہ ایوارڈ بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سب سے زیادہ 210 رنز بنانے پر دیا گیا تھا۔انگلینڈ کا ڈیوڈ میلان آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے ، بابر اعظم اور ڈیوڈ میلان کے مابین نمبر ایک کی درجہ بندی میں 48 پوائنٹس کے فرق رہ گیا ہے۔