کراچی:حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم بطور ماڈل اورپاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ مقبول گلوکارہ اور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ اس کی والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاﺅس وائف ہیں۔
اداکارہ ایمن کس سابق کرکٹر کی بیٹی ہیں؟

















