کراچی: حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان ،کو ان کے شوہر فلک شبیر نے خاص تحفہ دے کر خوش کردیا۔ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک سرخ گلاب اور پلیٹ میں ایک براﺅنی ہے۔ اداکارہ نے اس خوبصورت تحفے کی تصویر شیئر کی جو اسے ملا اور اس کیپشن میں لکھا کہ 'سرپرائزایسے ہوتے ہیں۔' سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ایک خوبصورت تحفہ ا نہیں کس نے دیا لیکن شائقین نے اداکارہ کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تحفہ آپ کو فلک نے دیا ہوگا۔ مداحوں کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا ہاں! یہ تحفہ فلک نے دیا ہے جس پرمداحوں نے کہا کہ آپ ایک خوش قسمت لڑکی ہیں جس کو فلک جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا ہے۔
سارہ خان کو فلک شبیر نے خاص تحفہ دے کر خوش کردیا

















