کراچی:اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ لڑکیاں دانش پر مریں۔شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش ٹیمور نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس کے دوران عائزہ نے شادی سے قبل اپنے آئیڈیل کے بارے میں بات کی۔عائزہ نے انکشاف کیا کہ میں چاہتی تھی کہ میری شادی ایک ایسے لڑکے سے ہوجو ہیرو ہے اور اس پر دنیا کی ساری لڑکیاں مریں ، پھر میں نے ایک لڑکے سے شادی کرلی لہذا اب میں چاہتی ہوں کہ لڑکیاں دانش پر مریں۔
چاہتی ہوں لڑکیاں دانش پر مریں‘عائزہ خان

















