اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے، عوامی رائےکا راستہ ہموار کیا جائے، عوامی رائے کے مطابق فیصلے ہوں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق عوامی رائے لی جائے اور اگر رائے یہ آتی ہے کہ صوبے بننے چاہئیں توبنادیں، اگرعوامی رائے آتی ہے کہ نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں، ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے؟کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کل صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، معاملات کوافہام و تفہیم سے آگے بڑھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، آئین کی جو شق ہے ریفرنڈم کے متعلق وہ بڑی واضح ہے،ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے ابھی طلب کی جائے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ عوامی رائے آنی چاہئے، ایک ڈیبیٹ ہونی چاہیے پورے ملک میں جو کہ جاری ہے، عوامی رائے تو آنی ہے، عوامی رائے آئےگی، اسکے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















