لاہور (کرائم رپورٹر) معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر قبضے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنے گھر پر مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے حملے اور اسلحے کے زور پر قبضے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ گلوکارہ کے مطابق نعمان، فیصل اور دیگر افراد نے گھر پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
واقعہ کے حوالے سے شازیہ منظور نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ فیاض رامے کے توسط سے تھانہ ملت پارک میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں پولیس سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
















