کراچی(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ،وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے بلاول بھٹو کا بیان پورے پاکستان کےلئے دھمکی کے مترادف ہے ،عدالتوں کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا نئے صوبوں کا مطالبہ اب صرف سندھ تک محدود نہیں رہا ،پورے پاکستان میں بات ہورہی ہے،صوبے ملک بھر میں بننے ہیں تو خونریزی کراچی، حیدرآباد میں کیوں ہوگی؟،چیئرمین پی پی کے بیان کا متعلقہ ادارے نوٹس لیں، کیا پاکستان کا مقدر جاگیردارانہ جمہوریت ، موروثی سیاست ہی رہے گا یا عوام کو انتظامی ، سیاسی اختیارات بھی ملیں گے؟۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے وزرا ،ترجمانوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، صوبہ کروڑوں سندھیوں کی ماں ،تاریخی و تہذیبی شناخت کا امین ہے، تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،قومی اہمیت کے فیصلے آئین، جمہوری اصولوں ،عوامی خواہشات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں،قومی معاملات میں پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا بیان پورے پاکستان کےلئے دھمکی ہے، خالد مقبول صدیقی
















