شی پنگ، ٹرمپ ،پیوٹن ملاقات،جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ کرنا ہوگا،چینی صدر

شین زین: (شِنہوا) شی جن پنگ، ٹرمپ ،پیوٹن کی تاریخی ملاقات،چینی صدر نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کامطالبہ کردیا۔

عالمی طاقتوں کے تینوں رہنماو¿ں کی غیرمعمولی بیٹھک ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول، ایران ،یوکرین جنگوں، عالمی امن ،توانائی کے تحفظ سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ، روس ،چین جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم ،استعمال کے خطرات کو محدود کرنے کےلئے غیرمعمولی کردار ادا کرسکتے ہیں،ملاقات تاریخ ساز ،عالمی امن کےلئے اہم مواقع سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے،پہلی بار چین ،روس کےساتھ مشترکہ مذاکرات کے ذریعے نئی سمت طے کر رہے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے ، جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر کے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا تعمیر کی جائے،جوہری ہتھیار انسانیت کےلئے سنگین خطرہ ہیں،جوہری جنگ کبھی نہیں جیتی جاسکتی ،سرد جنگ کی ذہنیت ترک ،تینوں ممالک کو شراکت دار ،دوست ہونا چاہیے ،چین، روس ،امریکہ کو تنازعات میں شامل فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور تنازعات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے، تنازعات کے حل کےلئے سفارتکاری، باقاعدہ اعلیٰ سطحی رابطوں ،بحرانوں کے دوران مو¿ثر رابطہ کاری کی ضرورت ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تینوں ممالک پر عالمی امن ،سلامتی برقرار رکھنے کی مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے،روس، چین ،امریکہ تعمیری تعاون کریں تو عالمی استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، عالمی ، علاقائی تعلقات سمیت توانائی ،سکیورٹی پر بات کرنی چاہیے،سہ فریقی اجلاس سفارتکاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، چین ،امریکہ کے رہنماو¿ں کےساتھ سہ فریقی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری دیکھنا چاہوں گا،چینی ،امریکی رہنماوں کےساتھ گفتگو نے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا، ملاقات مفید رہی اور عالمی سلامتی کا انحصار بڑی حد تک روس، چین ،امریکہ پر ہے۔

پیوٹن نے کہایقین ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین تنازع حل کرنے ،روس کےساتھ تعلقات بہتر بنانے کےلئے مخلص ہیں، امریکہ کےساتھ تعلقات کے بعض پہلووں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،امریکہ کےساتھ طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد آسان نہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا طرز عمل امید کی بنیاد فراہم کرتا ہے، معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ بھی ہو تو کوئی معاہدہ ہونا، معاہدہ نہ ہونے سے بہتر ہے،بعض فیصلے دیگر سفارتی فورمز پر بھی کیے جائیں گے۔

بعدازاں امریکہ، چین ،روسی صدور کے سہ فریقی اجلاس میں جوہری خطرات کم کرنے ،عالمی امن و سلامتی کے فروغ کےلئے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں عالمی طاقتوں نے اتفاق کیاجوہری جنگ کبھی جیتی نہیں جاسکتی اورنہ ہی کبھی لڑا جانا چاہیے،سٹریٹجک استحکام ،بین الاقوامی سلامتی یقینی بنانے کےلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی،جوہری خطرات میں کمی ،جوہری ہتھیاروں کے پھیلاوکی روک تھام کےلئے تینوں ممالک میںمذاکرات ہوں گے،عالمی سطح پر توانائی کی مستحکم ترسیل برقرار رکھنا بھی ضروری ہے،بین الاقوامی فوجداری عدالت و دیگر عالمی اداروں کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔