عمران ،بشریٰ کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ،آنکھوں کابھی چیک اپ

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف و دیگر طبی عملہ شامل تھا، ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملے کا تعاون بھی حاصل رہا،دونوں کا بلڈ پریشر، درجہ حرارت ،آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔