اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہابانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کی بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے،صحت پرسیاست اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے،وفاقی وزیر نے کہاوکلا کو چاہیے عدالت میں ٹھوس قانونی نکات ،شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں، جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کئے جائیں عدالتیں فیصلہ میرٹ پرکریں گی۔
190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے، طارق فضل چودھری
















