اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے پیپلزپارٹی قومی ،سندھ ،کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کرے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا سب سے کہتے ہیں آئیں عدلیہ ،الیکشن کمیشن کو آزاد کریں، ہمیشہ کےلئے ووٹ کا تقدس پامال ہونے سے بچائیں، بہترین سسٹم ہوگا تو عوام کو خوشحالی ملے گی، معیشت مضبوط ، سیاسی استحکام آئے گا، ذاتی مفادات ہوں گے تو ملک میں سیاسی استحکام ہوگا نہ عوام کو خوشحالی ملے گی،عمران خان کےخلاف مقدمات بے بنیاد ،سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ،مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں عمران خان سیاسی قیدی ہیں،مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سے درخواست ہے دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں موقف سنا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نئے صوبوں پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا معاملہ ابھی پری میچور ہے، خد وخال سامنے نہیں آئے، کتنے صوبے،کس حال میں اور کہاں کہاں بنیں گے سنجیدہ مسئلہ ہے، معاملے پرسیاست کی بجائے عوامی احساسات کو دیکھنا چاہیے، مشاورت سے رائے تب دیں گے جب کوئی ڈرافٹ آئےگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے،عمران،بشریٰ کی صحت پر تشویش ہے،بانی پی ٹی آئی کے چیف جسٹس کے خط کو 72 گھنٹے سے زائد ہوچکے، مزید تاخیرنہ کی جائے ۔
پیپلزپارٹی قومی ،سندھ ،کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کرے،بیرسٹر گوہر
















