موغادیشو :(مشرق نیوز)ترک بحریہ ،صومالی فورسز کا مشترکہ آپریشن، جہاز بازیاب ،14 قزاق ہلاک ہوگئے۔
صومالی حکومت کے مطابق 10 روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اغوا کیے گئے بحری جہاز ایم وی لطوف کا کنٹرول حاصل کرلیا،آپریشن کے دوران قزاقوں کے زیر استعمال 4 کشتیاں تباہ کی گئیں، مسلسل فوجی دباو کے نتیجے میں باقی قزاق جہاز چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز پر عملے کے 8اراکین سوار ، ترک ساختہ ہتھیار بھی لدے تھے،مشترکہ کارروائی دفاعی تعاون معاہدے کے تحت کی گئی۔
ترک بحریہ ،صومالی فورسز کا مشترکہ آپریشن، جہاز بازیاب،14 قزاق ہلاک


















