سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 ارب 25 کروڑ کے 5 منصوبوں کی منظوری دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 ارب 25 کروڑ روپے کے 5 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی ،گوادر اور کراچی کے اہم منصوبے حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے،منظوری وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

گلگت میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج ،این ڈی یو اسلام آباد کیمپس ،اورکزئی میں 53 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر، 19 ارب 54 کروڑ روپے کا کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ اور میرانی ڈیم سے گوادر تک پانی کی فراہمی کا 29 ارب کا منصوبہ شامل ہے،احسن اقبال نے ہدایت کی گوادر میں گندے پانی کی صفائی کا جامع پلان بنایا جائے اور ایکنک سے پہلے گوادر واٹر پراجیکٹ کا ٹھیکہ نہ دیا جائے۔