راولپنڈی:(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ،کے پی کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں ،سرحدی انتظامات پر بریفنگ،فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
سید عاصم منیر نے افسروں،جوانوں کے بلند حوصلے ،پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کےلئے مسلسل چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں،شہدا ،سکیورٹی فورسز کے غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان عوام کی حمایت سے دہشتگردوں ،گمراہ کن نظرئیے کو فیصلہ کن شکست دے گا،فیلڈ مارشل نے کہابھارتی سپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی، دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے۔
دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر


















