لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے جاہلوں کے ارسطو بقراط صاحب رپلائے کھولتے تو بتاتی اب ایسے ہی سن لومیو ہسپتال میں 70مریض پہلے سے کینسر مشینوں سے مستفید ہو رہے ہیں،5اور مشینیں کینسر ہسپتال راولپنڈی، فیصل آباد کےلئے پہنچ چکیں جو اپنا کام شروع کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاحکومت سالانہ 5ارب مریضوں کے علاج پہ خرچ کرتی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر مزید 5کریوابلیشن مشینیں خرید لی گئیں،پنجاب میں پہلی مرتبہ کریوابلیشن مشین 2025میں میو ہسپتال لاہور میں متعارف کرائی گئی،کینسر کا بروقت و موثر علاج پنجاب بھر کے مریضوں کےلئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا نااہلی و جہالت کا کوئی نعم البدل نہیں، لکھنے سے پہلے بندہ چیک ہی کرلیتا ہے اب بتا 17سالوں میں کیا کارنامے سرانجام دئیے خیبر پختونخوا میں؟۔
میو ہسپتال میں70مریض کینسر مشینوں سے مستفید ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری


















