فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ ترکیہ، اہم ملاقاتیں متوقع


راولپنڈی:(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے،سید عاصم منیر کی ترکیہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔