پاکستان نیول فارمز، سیلنگ کلب غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم


اسلام آباد(بیورورپورٹ)راول جھیل کنارے پاکستان نیول فارمز ،نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے ،سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کےخلاف مس کنڈکٹ ،فوجداری کارروائی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دےدیا،جسٹس انعام امین منہاس ،شاہ رخ ارجمند نے سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف درخواستیں منظور کر لیں۔