وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دےدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دےدی۔

بلدیاتی نظام 3حلقوں پر مشتمل ،اسلام آباد کی ہر کونسل کا الگ میئر ،ہر کونسل 21 اراکین پر مشتمل ہوگی،جنرل کونسل میں خواتین ،اقلیتوں کی بھی نمائندگی،مختلف طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایاجائےگا،اسلام آباد مقامی حکومتوں کا بل منظوری کےلئے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا جائے گا، کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینٹ ،قومی اسمبلی میں آئے گا۔