عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ کھانا پھیرا میں ایس ڈی او فیسکو عاطف ضیا کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے 9 ستمبر کو بجلی کا میٹر مشکوک جان کر لیبارٹری ٹیسٹ کےلئے بھجوایا،میٹر کی باڈی ٹمپرڈ ،دونوں سائیڈ کی سیل توڑ کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔