مریم نواز کے کامیاب منصوبے عالمی سطح پر پنجاب ،پاکستان کی شان بڑھا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ دنیا کے 5 بڑے منصوبوں میں شامل اور پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بنایا،ملکی تاریخ میں کبھی کسی اور حکومت کو اتنا بڑا ایوارڈ نہیں ملا جو مریم نواز کو مل رہا ہے،اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 2 لاکھ 2 ہزار 913 گھر بنے ،ایک لاکھ 18 ہزار 88 گھر مکمل ،53 ہزار 233 زیر تعمیر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا مستحق و بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کرنا مریم نواز کا خواب تھا،صرف 2سال میں مریم نواز 2 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے میں کامیاب ہوئیں،5سال تک 5لاکھ افراد کواپنی چھت فراہم کرنا مریم نواز کا ٹارگٹ ہے۔

وزیراطلاعات نے کہاستھرا پنجاب پراجیکٹ کے بعد اپنی چھت اپنا گھر عالمی سطح پر مریم نواز کی گڈ گورننس کا اعتراف ،مریم نواز اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں پنجاب ،پاکستان کی شان بڑھا رہی ہیں،2سالہ کارکردگی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رقم کی ادائیگی کے معاملے پرعظمیٰ بخاری نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا چیک پر کلیئرنگ کی تاریخ کو لےکر بلاوجہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،پاکستان میں نارمل چیک کی کلیئرنگ اگلے روز ہوتی ،بینکوں کا معیاری طریقہ کار ہے،فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دے دیا ،55 روپے کلومیٹر ہیلی کاپٹر چلانےوالے دوسروں کی ادائیگیوں پر بات نہ کریں تو بہتر ہے۔