بائیک، رکشہ، چھوٹی گاڑیوں کیلئے پٹرول پر 100 روپے لٹر ریلیف ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم


لاہور:(خبر نگار)وزیر اعظم شہبازشریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور عالمی منڈی میں بڑھتی تیل قیمتوں کا عوام پر بوجھ بڑھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ریلیف سکیم کا اجرا کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاتیل قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے،مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنےوالوں کےلئے ماہانہ20سے 30لٹر پٹرول پر 100 روپے لٹر ریلیف دیا جائےگا۔

شہبازشریف نے کہااسلام آباد پیر ،منگل، پورے پاکستان بشمول کشمیر ،گلگت بلتستان میں خصوصی سکیم کااطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوگا،رجسٹریشن کا اجراکر دیا ،طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایاجائے،تعاون پر صوبوں کے شکرگزار ہیں۔