اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے 28 ویں ترمیم پرپارلیمانی پارٹی اجلاس میں بات نہیں ہوئی، عمران خان کی رہائی کے بدلے 28ویں ترمیم کو ووٹ دینے سمیت کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا28 ویں ترمیم پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بات ہوئی نہ ہی ایجنڈے کا حصہ تھی، عمران خان نے کہا 100 سال جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن سمجھوتہ نہیں کروں گا،پارلیمانی پارٹی نے پوری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، پارلیمانی پارٹی کی سفارشات دونوں لیڈر آف اپوزیشن کو بھیجیں گے، نئے صوبوں کے حامی تاہم عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامتنازع قانون سازی سے گریز کیا جائے، جلد بازی سے مزید بحران پیدا ہو سکتا ہے،پارلیمانی پارٹی نے سہیل آفریدی کے کردار کو سراہا ،دونوں اپوزیشن لیڈرز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
عمران خان کی رہائی کے بدلے کوئی ڈیل نہیں کرینگے،بیرسٹر گوہر


















