اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی نے 100روپے لٹر ریلیف پیکیج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے سکیم پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں ہوسکتی۔
حکومت کےساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا جماعت اسلامی،حکومت کے آئی پی پیز،پٹرولیم لیوی پرتکنیکی مذاکرات ہوئے ، وفاقی وزراعلی پرویز ملک ،اویس لغاری نے بریفنگ دی۔
لیاقت بلوچ نے کہاریلیف پیکیج مسترد کرتے ہوئے کہاواضح کردیا لیوی کو ختم کیا جائے، نائب امیر جماعت اسلامی نے کہالیوی ختم ہوگی توپٹرول پر103 روپے لٹر ریلیف مل سکتا ہے،ریلیف کا اقدام دھوکہ ہے، حکومت کو بتادیا وزیراعظم کو بتادیں مارچ اسلام آباد کی طرف چلے گا،تسلیم کیا گیاجماعت اسلامی کے گزشتہ احتجاج سے 54 آئی پی پیز کے معاملات فائنل کرلیے۔
پیکیج دھوکہ، سکیم پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں ہوسکتی،جماعت اسلامی



















