کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ قابل فخر لمحہ ہے،احسن اقبال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ تقریب قابل فخر لمحہ اور جدید ٹیکنالوجی میںملکی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے،۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ نئی سمت کی جانب سفر کا آغاز ،کوانٹم ویلی اور کیمبرج انوویشن سینٹر کے درمیان معاہدہ خوش آئند،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی،کوانٹم ویلی پاکستان کے قیام سے سٹارٹ اپس ،ہائی ٹیک کاروبار کے فروغ کی راہ ہموار ،ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا”معرکہ حق“ میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی،ایران ،امریکہ کے درمیان جنگ بندی کےلئے بھی پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،دفاعی و سفارت کاری کے شعبوں میں کامیابی کےلئے مضبوط معیشت ضروری ،پاکستان انوویشن کےلئے تیار ہے۔