راولپنڈی:( ) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی و عملی طور پر مکمل کھڑا ہے اور عزم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دونوں مقدس ترین مقامات کے تحفظ تک پھیلا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کسی بھی حد تک جائیں گے اور سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع فراہم کرتے رہیں گے، سعودی سلامتی کے لئے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے اور دونوں ممالک کے عوام، افواج ، قیادت کے درمیان تاریخی تعلقات اس کی بنیاد ہیں۔
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
















