وزیراعظم بہت مصروف،میری باتیں نہیں سن رہے،وزیر سرمایہ کاری


کراچی:(بیورورپورٹ)وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں،جلد ملاقات کی امید ہے، وزرائے اعلیٰ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کر رہے ہیں، پنجاب میں بھی وہی ہورہا جو سندھ میں ہورہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا سیاسی جماعتیں لڑتی رہیں گی تو حالات نہیں بدلیں گے، ہر پارٹی کے بیوروکریٹس کا گروپ ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب لیکن ملکی سیاست میں شہر کا مقام نہیں،کراچی کو سیاسی مقام ملنا چاہیے،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل بہترین ڈپلومیسی کر رہے ہیں، نجی شعبہ ملکی برآمدات بڑھائے،تیل کی بلند عالمی قیمتوں سے آئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، ملک میں کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔