اسلام آباد ( بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے حکومتی پالیسی، عدالتی حکم واضح ، کسی صورت احتجاج کی اجازت نہیں دینگے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی نے ہمیشہ پرتشدد مظاہرے کیے،احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی اور کسی دباو کے تحت کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا،اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم قانون سب کےلئے برابر ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج نہیں ہونے دینگے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکوہاٹ میں لاشیں پڑیں ،وزیراعلیٰ موجیں کر رہے ہیں، امن و امان کو بہتر بنانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،نہیں لگتا تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اکٹھی ہوں گی،پی ٹی آئی نے کبھی عدالت کے فیصلے کو نہیں مانا، بہتر ہے جماعت اسلامی بھی اسلام آباد نہ آئے، قانون پھر اپنا راستہ لے گا۔
حکومتی پالیسی، عدالتی حکم واضح ، احتجاج کی اجازت نہیں دینگے، عطا تارڑ



















