نیویارک،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی برادر عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کی حفاظت کےلئے غیر متزلزل طور پر مملکت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا سعودی عرب کی ترقی نہ صرف مملکت بلکہ پاکستان کےلئے قابل فخر ،میرے بھائی محمد بن سلمان کی متحرک ،دوراندیش قیادت میں سعودی عرب خوشحالی اور جدیدیت کے سفر پر گامزن ہے،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی و آزمودہ بھائی چارے پر فخر محسوس کرتا،بنیاد مذہب ،باہمی اعتماد اور عوام کے درمیان پائیدارتعلقات پر مبنی ہے۔
شہبازشریف نے کہاولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی برادرانہ تعلقات مزید تذویراتی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں ،بنیاد امن،سلامتی اور مسلم امہ کے اتحادکےلئے مشترکہ وابستگی پر قائم ہے،فخر کےساتھ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے ،مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ،سعودی عرب کےخلاف حالیہ حوثی حملوں بالخصوص مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتا ہوں، حرمین شریفین کی حرمت ،سلامتی کو لاحق کوئی بھی خطرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتا ہے،پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کی حفاظت کےلئے غیر متزلزل طور پر مملکت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،دعا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہیں۔
جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماوں ،بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کےلئے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا ۔
آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر ،صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کینیائی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،کینیا کے صدر نے خلیجی خطے ،مغربی ایشیا میں حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔
شہباز شریف بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے بھی ملے،پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت سمیت مختلف شعبوں میں فاونڈیشن کے تعاون کو سراہا اور ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ ،پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں گیٹس فاونڈیشن کی شراکت داری کو سراہتے ہوئے صحت، زراعت، ڈیجیٹل جدت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ نے مغربی ایشیا ،خلیجی خطے میں کشیدگی میں کمی ،حالات کو معمول پر لانے کےلئے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔
سعودی عرب کی سلامتی ،مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم


















