عوام کو بتایا جا رہا ہے تمہاری کوئی حیثیت نہیں‘سلمان اکرم راجہ


لاہور:(خبر نگار)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا،عوام کو بتایا جا رہا ہے تمہاری کوئی حیثیت نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہالانگ مارچ ملتوی کرنے کے بعد ابھی تک حکومت نے مذاکرات کا کوئی سگنل نہیں دیا ،حکومت کو مزید وقت دیا اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، کوئی بات ہوگی تو علامہ راجہ ناصرعباس اور محمود اچکزئی موجود ہیں، کوئی رابطہ کاری ہوتی ہے تو ضروری نہیں فوری منظر عام پر آئے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہادہشتگردی کی تازہ لہر تقاضہ کرتی ہے سب مل بیٹھ کربات کریں، مذاکرات کے نتیجے میں کوئی فیصلہ ہوا تو پاسداری کریں گے، بانی کو شفا ہسپتال منتقل کیا جائے، صرف اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق چھین لینا کہاں کا انصاف ہے،سفاکیت کی تمام حدیں عبور کر دی گئیں