سعودیہ کا دشمن ہمارا دشمن،حوثیوں کےخلاف وسائل دینگے،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان حوثیوں کےخلاف سعودی عرب کو تمام وسائل فراہم کرےگا۔

عرب نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہافوجی صلاحیتیں طے پانے والے نئے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کےلئے حاضر،معاہدے کے تحت سعودی دفاع کے پابند ہیں تو مطلب وسائل برادر ملک کیلئے دستیاب ہوں گے،حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائل ،ڈرون حملے کیے اور یمن میں بحیرہ احمر کے ساحل تک اپنا کنٹرول وسیع کردیا۔

وزیر دفاع نے حوثیوں کو جارح قرار دیتے ہوئے کہاسعودی عرب کو مدد فراہم کرنے کے عزم میں کوئی ابہام نہیں ، سعودی عرب کا کوئی بھی دشمن پاکستان کا دشمن ہے، بات بالکل واضح ہونی چاہیے،معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے ،کسی مخصوص ملک کےخلاف نہیں تینوں ممالک سیکرٹریٹ قائم کر رہے اور اتحاد کا فریم ورک تیار ہو رہا ہے دیگر ممالک نے بھی اتحاد میں شامل ہونے کےلئے دلچسپی کا اظہار کیا لیکن فوری طور پر اتحاد میں توسیع کا منصوبہ نہیں ۔