ڈیرہ اسماعیل خان:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے گھر جاپہنچے،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان علی امین گنڈا پور کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاعلی امین گنڈاپور نے خود استقبال کیا،ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور درازندہ خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے ،زیر علاج زخمیوں کی عیادت ،جلد صحتیابی کیلئے دعا مانگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفر یدی نے کہاپاکستان کیخلاف اسلحہ اٹھانےوالا دہشتگرد ہے،صوبے کےعوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن ممکن نہیں،امن پیارا ،احساس ہے بچے، خواتین ،جوان شہید ہو رہے ہیں، دہشتگردی کو ختم کرنے کےلئے سنجیدہ ہیں۔
صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن ممکن نہیں،سہیل آفریدی



















