پاک چین تعلقات میں اہم پیشرفت،مشترکہ سرحدی کمیشن فعال

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاک چین تعلقات میں اہم پیشرفت،مشترکہ سرحدی کمیشن فعال کر دیا گیا۔

سرحدی کمیشن کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، صدارت چینی وزارت خارجہ کے محکمہ سرحدی و سمندری امور کے نائب ڈائریکٹر جنرل لی اور پاکستانی دفتر خارجہ میں چین امور کے ڈائریکٹر جنرل بلال محمود چودھری نے کی،دونوں ممالک نے مشترکہ سرحد کے انتظام کےلئے نیا مشترکہ کمیشن فعال کر دیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق پلیٹ فارم سرحدی انتظام، تجارت، مشترکہ سروے ،عوامی روابط کے فروغ میں مدد دےگا، سرحدی نشانات کی دیکھ بھال، سرحد پار سہولیات کے انتظام، مشترکہ جائزوں و دیگر عملی امور پر رابطہ کاری کی جائے گی،حکام نے کہااقدام سے خنجراب گزرگاہ کے ذریعے ہونے والی آمدورفت، تجارت اور سی پیک سے جڑے معاملات میں تعاون مزید مضبوط ہو سکے گا۔