اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھنا چاہیے،جسٹس امین

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے کہا ہے اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے،آئین میں اختیارات ، حدود کا واضح تعین ، آئینی عدالت آئینی معاملات پر اپنی ذمے داریاں بخوبی نبھا رہی ،عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ضروری ہے،بار،بنچ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا، نظامِ انصاف پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان نے کہا نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ، آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے، وفاقی آئینی عدالت نے مختصر عرصے میں کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنائے، ٹیکنالوجی کا استعمال ادارہ جاتی استعداد ،شفافیت کو بڑھاتا ہے،انصاف تک رسائی ہر شہری کا حق ، بلا امتیاز آئینی انصاف بنیادی ترجیح رہنی چاہیے، مقدمات کی سماعت کےلئے تقرری شفاف انداز میں کی جاتی ہے، عدلیہ کی آزادی کسی بھی معاشرے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔