اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،آئی اے ای اے میں چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط ہو گئے،چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے معاہدے پر دستخط کیے،سی5 سیف گارڈز معاہدے کی دستخط تقریب میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین شان ژونگ ڈے نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کے پرامن ایٹمی عزم ،بین الاقوامی عدم پھیلاو کی ذمہ داریوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے،چشمہ5 پر کام تیزی سے جاری ہے، ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب بھی وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ،1200 میگاواٹ کا چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع کرےگا، سی5 کی تکمیل سے قومی گرڈ کو سستی، کم کاربن اور پائیدار بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
چشمہ5نیوکلیئر پاور پلانٹ ،پاکستان ،آئی اے ای اے میں سیف گارڈز معاہدہ

















