کراچی:(بیورورپورٹ)نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔
حکام کے مطابق متعلقہ یونین کونسل سے پہلے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کی ڈپلیکیٹ کاپی اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے،سہولت کا مقصد شہریوں کو سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا اور خدمات تک رسائی آسان بنانا ہے۔
پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف



















