بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے،صائمہ سلیم


نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے ا قوام متحدہ میں ایک بار پھر واضح کردیابھارت ریاستی سطح پر پروپیگنڈا اور دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔

جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا پاکستان بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کرچکا ، بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کرتا ہے،پاکستان نے شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ، کلبھوشن یادیو اور نکھل گپتا کے مقدمات بھارت کےخلاف واضح ثبوت ہیں،صائمہ سلیم نے کہا مقبوضہ کشمیر ماضی میں بھارت کا اٹوٹ انگ تھا نہ ہے ،نہ کبھی ہوگا، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنا دفاع کرے گا۔