کوئٹہ :(بیورورپورٹ)افغانیوں کو ملک میں قیام ، تعلیم کا غیر محدود حق حاصل نہیں،بلوچستان ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی تعلیم و تربیت جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل بنچ نے افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم و تربیت جاری رکھنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے قرار دیاغیر ملکی شہریوں کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے یا تربیت حاصل کرنے کا غیر محدود حق حاصل نہیں، امیگریشن، ملک بدری اور قومی سلامتی کے امور حکومت کے اختیار میں ہیں،افغان شہریوں کو انسانی سلوک، وقار اور قانونی تحفظات کا حق حاصل ہے تاہم قانونی تحفظات کے باوجود افغان شہریوں کو پاکستان میں قیام یا تعلیم کا غیر محدود حق حاصل نہیں،متاثرہ طلبہ شکایات کے ازالے کےلئے افغان سفارتخانے سے رجوع کریں۔
افغانیوں کو ملک میں قیام ، تعلیم کا غیر محدود حق حاصل نہیں،بلوچستان ہائیکورٹ



















