میئر لندن صادق خان کو بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے کے مقدمے میں جرمانہ


لندن:(مشرق نیوز)میئر لندن صادق خان کو بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے کے مقدمے میں جرمانہ کر دیا گیا،ڈی وی ایل اے نے صادق خان کےخلاف 24سال پرانی نسان مائیکرا کا ٹیکس نہ دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

مجسٹریٹ نے صادق خان کو غیر موجودگی میں قصور وار قراردیتے ہوئے 220پاﺅنڈ جرمانہ ،85پاﺅنڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دےدیا،گاڑی کے واجب الادا ٹیکس کی مد میں 35.84پاﺅنڈ بھی دینا ہوں گے۔

دوسری جانب سٹی ہال حکام کے مطابق متنازع گاڑی صادق خان اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی ملکیت ہے،ڈی وی ایل اے نے مقدمے اور سزا کے حالات کا ازسر نو جائزہ لینا شروع کر دیا۔