لاہور :(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں 9ویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ نور فاطمہ کے نام سے ہوئی،پولیس ،تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلووں سے تحقیقات شروع کردیں۔
9ویں جماعت میں ناکامی پر 16سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی


















