تہران :(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے سفارتکاری کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے امریکہ اعتماد بحال کرے،جنگ ختم کیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکہ ،اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا خطے میں دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران سخت ردعمل دےگا،جنگ ختم کیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی ،ناکہ بندی برقرار رہی تو ایران امریکی اقتصادی مفادات کو نشانہ بنائے گا،ایران ،عمان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کےلئے عارضی بحری راہداری پر متفق ہوگئے ،مجوزہ راستے کا کچھ حصہ عمان کی سمندری حدود اور کچھ حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔
قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ایرانی فوج کی اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا،آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران انقلاب کی بحریہ سے اجازت لازمی ہوگی۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا قطری وزیر اعظم سے ہونے والی بات چیت تعمیری رہی،سفارتکاری کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے امریکہ اعتماد بحال کرے، امریکہ سمجھ لے دباﺅ موثر نہیں ہوتا،احترام کےساتھ بات چیت کرنا ہو گی،باہمی اعتماد ،احترام کی بنیاد پر ہی سفارتی عمل کو دوبارہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
دوبارہ سفارتکاری ممکن،جنگ ختم کیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی،ایران


















