تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے آئل ٹینکرز پر حملے جنگی جرم،دشمن کی ہر حرکت پر نظر،تحمل کادور ختم،جارحیت کاجواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا۔
پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا امریکہ اب سمجھ گیا ایران کی جانب سے متناسب جوابات کا دور ختم ہوچکا ،امریکیوں کو سمجھ جانا چاہیے اب کھیل بدل چکا ، ایران کے مفادات اور سلامتی کےخلاف جارحیت کا جواب زیادہ شدید ، تکلیف دہ ہوگا،مسلح افواج کے حملوں نے امریکی قیادت کو مکمل بے بس کر دیا،اقتصادی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
وزارت خارجہ نے تیل بردار جہازوں پر امریکی حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہاکارروائیاں ایران کےخلاف فوجی دباﺅ، بحری ناکہ بندی اور معاشی جنگ کا حصہ ،تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی اور عالمی امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہے،ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کےلئے ہر ممکن اقدام کرےگا۔
ادھر پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا آبنائے ہرمز میں 3امریکی بحری جہازوں،بغیر پائلٹ کشتی کو میزائلوں سے نشانہ بنایااور واپس جانے پر مجبور کردیا، دشمن کی ہر حرکت بحریہ کی نظروں میں ہے اور ہر کارروائی کا فیصلہ کن انداز میں جواب دیا جائےگا۔
تحمل کادور ختم،جارحیت کاجواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا،ایران


















