مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کرینگے،بنگلہ دیش


ڈھاکہ :(مشرق نیوز)بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے کہا ہے مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو مثبت انداز میں غور کریں گے۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خلیل الرحمان نے کہا بنگلہ دیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے، شمولیت کی دعوت ملی تو غور کریں گے،معاہدے میں توسیع عالمی مسلم برادری کے دفاع کےلئے اقدام ہوگا، مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے،کسی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں۔