دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کی درست سمت ہے،چینی صدر

بیجنگ :(مشرق نیوز) چینی صدر نے اسرائیل ،فلسطین کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میںصدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ بحران کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا خطے کے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جائے،دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کی درست سمت ہے،عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کو شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی ،بحران کے خاتمے کےلئے موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔

دریں اثنا چین نے ایران کےخلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیوں و مزید سخت اقدامات کی دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا بیجنگ اپنے قومی ،اقتصادی مفادات کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا،وزارت خارجہ کی ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا چین یکطرفہ ،غیر قانونی پابندیوں کی پہلے بھی متعدد بار مخالفت کرچکا اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کےخلاف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔