لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا پہلا سپیشل ڈیٹا سنٹر ، ”پنجاب ڈیٹا لیک “ متعارف کرانے کا اعلان اور چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور انفراسٹرکچر کے قائدین کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
مریم نواز نے دورہ چین کے دوران ”بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو2026 “ سے فکر انگیز تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا نظام کے مرکز میں ریاستی سطح کا مشترکہ ڈیٹا انجن موجود جسے ون میپ کہا جاتا ہے،”ون میپ“کے ذریعے 31 محکموں سے حاصل ہونےوالے 12 ٹیرا بائٹس سے زیادہ جغرافیائی ڈیٹا ،6,000 سے زائد ڈیٹا سیٹس کو مربوط نظام میں شامل کیا جا رہا ہے، ”ون میپ“ون میپ کے ذریعے منصوبہ بندی، زمینی تنازعات کے حل ،زیادہ دانشمندانہ شہری ترقی میں مددلی جاسکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپاک چین عوام کے درمیان اعتماد، باہمی احترام اور یقین پر قائم مضبوط رشتہ ، عظیم دوستی کے ورثے کو آگے بڑھائیں گے،دونوں ممالک زمینی ،جسمانی رابطوں کےساتھ ڈیٹا، جدت ،مشترکہ نظریات کی نئی راہداری بھی تعمیر کریں،پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ مصنوعی ذہانت سے مستفید ہونےوالا صوبہ ،مصنوعی ذہانت کے شاندار تبدیلی کا حصہ بننے کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں،اے آئی آفس کامقصد زیادہ بہتر فیصلے ، تیز تر عوامی خدمات فراہم ، زیادہ شفافیت پیدا کرنا اور حکومت کو عوام کےلئے زیادہ موثر و جواب دہ بنانا ہے۔
مریم نواز نے کہا چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں ،انفراسٹرکچر کے قائدین کو دعوت دیتی ہوں پنجاب کےساتھ شراکت داری کریں، توانائی، کمپیوٹنگ، کلا¶ڈ، کنیکٹیویٹی ، ٹوکَنائزیشن کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو طاقت فراہم کرےگا،پنجاب ٹیکنالوجی صارفین کی حیثیت سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی تخلیق ، جدت میں برابر کے شراکت دار بننا چاہتا ہے، صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ تصورسے ڈیجیٹل معیشت کو جدت، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کےلئے طاقت بننا چاہیے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات کی، ہواوے کے اعلیٰ عہدیداروں نے پرتپاک خیر مقدم کیا،مریم نواز نے ہواوے کمپنی کونواز شریف آئی ٹی سٹی میں بھرپورمیں سرمایہ کاری کی دعوت دی، ملاقات میں پنجاب کے 1000 نوجوانوں کو ہواوے ماسٹر ٹرینر کے طور پر ٹریننگ پراتفاق کیا گیا، پنجاب کی 300وویمن ٹرینرز کو بھی ہواوے اے آئی ٹریننگ کرائے گا۔
مریم نواز نے کہاپنجاب کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان میں آگے بڑھانا ترجیح ، پنجاب پاکستان ،جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ فعال صوبہ، اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے نیپال میں طوفانی بارشوں، شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا قیمتی جانوں کے ضیاع و بڑے پیمانے پر تباہی تکلیف دہ ، مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں،متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں،انسانی ہمدردی کے تحت پنجاب حکومت نیپال کی حکومت کےساتھ ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاقائد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم ہوئی،آزاد جموں و کشمیر میں ترقی ، خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔
پنجاب میں پہلا سپیشل ڈیٹا سنٹرقائم کرینگے،مریم نواز،چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت


















