اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے کہاہے نومولود کی اموات جھلسنے نہیں ،دھواں اور کالک سانس کے ذریعے جسم میں جانے سے ہوئیں،شناخت کلائیوں پر موجود شناختی ٹیگز سے کی گئی، ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑی، لاشیں ناقابل شناخت ہوتیں تو ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت پڑتی۔
ادھر پمز حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 نومولود موجود تھے، ایک کو بچا یاگیا، عملے نے بچوں کو بچانے کےلئے نرسری میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دھماکے کے بعد چھت گرگئی۔
بچوں کی اموات جھلسنے سے نہیں ہوئیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز


















