حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن تنظیم نو ترمیمی بل واپس لے لیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026 واپس لے لیا، بل واپس لینے کی تحریک وزیر آئی ٹی کی جگہ وزیر مملکت طلال چودھری نے سینٹ اجلاس میں پیش کی۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہاتمام ضروری و بنیادی نکات شامل کرکے جلد نیا اور جامع بل پیش کیا جائے گا،پی ٹی آر اے بل کی 90 روزہ قانونی مدت ختم ہونے کے قریب تھی،بل واپس نہ لیا جاتا تو معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چلا جاتا۔